المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
حِلْيَةُ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ باب: سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے اوصاف و حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 5961
أخبرني خَلَف بن محمد البُخاري، حدثنا محمد بن حُرَيث، حدثنا عمرو بن عَليٍّ، قال: كان سعيدُ بن زيد بن عمرو بن نُفَيل آدمَ، طَوَالًا، أشعَرَ، وكان يُكنى أبا الأَعْوَر.
حافظ طلحہ بابر
عمرو بن علی سے روایت ہے کہ سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ گندمی رنگت کے، طویل القامت اور پربال (جسم پر زیادہ بالوں والے) تھے، اور ان کی کنیت ”ابو الاعور“ تھی۔