حدیث نمبر: 584
حدثنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا محمد بن عبد الله الحضرمي، حدثنا هارون بن إسحاق الهَمْداني، حدثنا محمد بن فُضَيل، عن حُصَين، عن سالم بن أبي الجَعْد، عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ: "يُجزئُ من الوضوء المُدُّ، ومن الجَنابةِ الصاعُ". فقال له رجل: لا يَكْفينا ذلك يا جابر، فقال: قد كَفَى مَن هو خيرٌ منك وأكثرُ شَعرًا (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 575 - على شرطهما
حافظ طلحہ بابر

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وضو کے لیے ایک مد (تقریباً آدھا کلو پانی) اور غسلِ جنابت کے لیے ایک صاع (تقریباً ڈھائی کلو پانی) کافی ہے۔“ تو ایک شخص نے ان سے کہا کہ یہ (مقدار) ہمیں کافی نہیں ہوتی اے جابر! انہوں نے جواب دیا: ”یہ اس ہستی کے لیے کافی تھی جو تم سے بہتر (یعنی رسول اللہ ﷺ) اور تم سے زیادہ بالوں والی تھی۔“
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الطهارة / حدیث: 584
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، حصين: هو ابن عبد الرحمن السُّلمي» [ترقيم الرساله 584] [ترقيم الشركة 579] [ترقيم العلميه 575]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. حصين: هو ابن عبد الرحمن السُّلمي.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
فنی نکتہ / علّت: حصین سے مراد "حصین بن عبدالرحمن السلمی" ہیں۔
وأخرجه أحمد 22/ (1425) و 23/ (14976)، وأبو داود (93) من طريق يزيد بن أبي زياد، عن سالم بن أبي الجعد، به - وهو عند أحمد في الموضع الأول وعند أبي داود مختصر.
حوالہ / مصدر: اسے احمد (22/ 1425، 23/ 14976) اور ابوداؤد (93) نے یزید بن ابی زیاد عن سالم بن ابی الجعد کی سند سے روایت کیا ہے۔
تفصیلِ روایت: احمد کے پہلے مقام اور ابوداؤد کے ہاں یہ روایت مختصراً مذکور ہے۔
وأخرجه بمعناه البخاري (252)، ومسلم (329) من طريق أبي جعفر الباقر، عن جابر. وانظر "مسند أحمد" 22/ (14113) و (14188).
متابعات و شواہد: اسی مفہوم کی روایت امام بخاری (252) اور مسلم (329) نے امام باقر عن جابر بن عبداللہ کی سند سے نقل کی ہے۔
حوالہ / مصدر: مسند احمد 22/ (14113، 14188)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 584 سے ماخوذ ہے۔