حدیث نمبر: 5666
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، قال أخبرني يونُس، عن ابن شِهاب، قال: ولّى الزُّبيرُ يومَ الجَمَل مُنهَزِمًا، فأدركَه ابن جُرمُوزٍ رجلٌ من بني تَمِيم، فقَتَلَه (1).
حافظ طلحہ بابر

ابن شہاب سے روایت ہے کہ جنگِ جمل کے دن سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ پیٹھ پھیر کر (میدانِ جنگ سے الگ ہو کر) روانہ ہوئے، تو بنو تمیم کے ایک شخص ابن جرموز نے انہیں جا لیا اور انہیں شہید کر دیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5666
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات. ابن وهب: هو عبد الله
تخریج حدیث «رجاله ثقات. ابن وهب: هو عبد الله، ويونس: هو ابن يزيد الأيلي.» [ترقيم الرساله 5666] [ترقيم الشركة 5613]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) رجاله ثقات. ابن وهب: هو عبد الله، ويونس: هو ابن يزيد الأيلي.
درجۂ حدیث: (1) اس کے رجال ثقہ ہیں۔
نوٹ / توضیح: ابن وہب سے مراد "عبد اللہ" ہیں اور یونس سے مراد "ابن یزید الایلی" ہیں۔
وأخرجه أبو العرب القيرواني في "المحن" ص 110 من طريق أصبغ بن الفرج، عن ابن وهب، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابو العرب القیروانی نے "المحن" ص 110 میں اصبغ بن فرج کے طریق سے، انہوں نے ابن وہب سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 18/ 433 من طريق عبد الله بن أبي زياد الرُّصافي، عن ابن شهاب الزهري.
حوالہ / مصدر: اسے ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" 18/ 433 میں عبد اللہ بن ابی زیاد الرصافی کے طریق سے، انہوں نے ابن شہاب زہری سے روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5666 سے ماخوذ ہے۔