حدیث نمبر: 5536
حدثنا محمد بن أحمد بن بُطَّة الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: عبد الله بن زيد بن عبد ربِّه بن ثعلبة بن زيد بن الحارث، وكان يكنى أبا محمد، وشهد عبدُ الله بنُ زيد في السبعين من الأنصار ليلةَ العقبة في رواية جميعهم، وشهد بدرًا وأحدًا والخندق والمشاهد كلَّها مع رسول الله ﷺ، وكانت معه رايةُ بني الحارث بن الخَزرج في غزوة الفتح، وهو الذي أُري الأذان (5).
حافظ طلحہ بابر

محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن زید بن عبد ربہ بن ثعلبہ بن زید بن حارث کی کنیت ابو محمد تھی۔ تمام راویوں کے اتفاق کے مطابق، عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ انصار کے ان ستر افراد میں شامل تھے جو عقبہ کی رات (بیعت کے لیے) حاضر ہوئے تھے۔ انہوں نے غزوۂ بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ شرکت کی۔ غزوۂ فتح مکہ میں بنو حارث بن خزرج کا جھنڈا انہی کے پاس تھا، اور یہ وہی صحابی ہیں جنہیں خواب میں اذان دکھائی گئی تھی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5536
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5536] [ترقيم الشركة 5490]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(5) وهو عند ابن سعد في "الطبقات الكبرى" 3/ 497 عن محمد بن عمر - وهو الواقدي - وذكر الواقديُّ في "المغازي" 1/ 166 منه شهود عبد الله بن زيد بدرًا هو وأخوه حريث بن زيد، وذكر أيضًا 2/ 800 حمل عبد الله بن زيد لراية بني الحارث بن الخزرج يوم الفتح.
حوالہ / مصدر: (5) یہ ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" (3/ 497) میں محمد بن عمر (واقدی) سے مروی ہے۔ واقدی نے "المغازی" (1/ 166) میں عبد اللہ بن زید اور ان کے بھائی حریث بن زید کے غزوہ بدر میں شریک ہونے کا ذکر کیا ہے۔ اور (2/ 800) میں یہ بھی ذکر کیا ہے کہ فتح مکہ کے دن بنو حارث بن خزرج کا جھنڈا عبد اللہ بن زید نے اٹھایا ہوا تھا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5536 سے ماخوذ ہے۔