المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ سَادِسَ سِتَّةٍ فِي الْإِسْلَامِ باب: سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اسلام لانے والوں میں چھٹے نمبر پر تھے
حدیث نمبر: 5453
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الإمام، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدَّثنا أبو بكر بن أبي شَيْبة، حدَّثنا محمد بن أبي عُبيدة، عن أبيه، عن الأعمش، عن القاسم بن عبد الرحمن، عن أبيه، عن عبد الله بن مسعود، قال: لقد رأيتُني سادسَ ستةٍ، ما على الأرض مسلمٌ غيرُنا (1). صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5368 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے خود کو اس حال میں دیکھا کہ میں اسلام لانے والا چھٹا شخص تھا اور اس وقت روئے زمین پر ہمارے سوا کوئی دوسرا مسلمان نہیں تھا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. القاسم بن عبد الرحمن: هو ابن عبد الله بن مسعود، والأعمش: هو سليمان بن مهران، وأبو عُبيدة: هو عبد الملك بن معن بن عبد الرحمن بن عبد الله بن مسعود.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
فنی نکتہ / علّت: سند میں موجود قاسم بن عبدالرحمن سے مراد "ابن عبداللہ بن مسعود" ہیں، اعمش سے مراد "سلیمان بن مہران" ہیں اور ابوعبیدہ سے مراد "عبدالملک بن معن بن عبدالرحمن بن عبداللہ بن مسعود" ہیں۔
وأخرجه ابن حبان (7062) عن أبي يعلى، عن ابن أبي شيبة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (7062) نے ابویعلیٰ کے واسطے سے ابن ابی شیبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5453 سے ماخوذ ہے۔