المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
وَفَاةُ حَاطِبٍ باب: سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 5390
أخبرني عبد الله بن حَمَّوَيهِ الصَّيْدلاني، حدَّثنا أبو عبد الله البُوشَنْجي، قال: سمعت يحيى بن بُكَير يقول: تُوفّي حاطب بن أبي بَلْتَعَة سنة ثلاثين، وصلَّى عليه عثمان بن عفان، وكان يُكنى أبا محمد (3).
حافظ طلحہ بابر
یحییٰ بن بکیر بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کی وفات سن 30 ہجری میں ہوئی، سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور ان کی کنیت ابو محمد تھی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) أبو عبد الله البُوشَنْجي: هو محمد بن إبراهيم العَبْدي، وهو عند الطبراني في "الكبير" (3065) عن أبي الزِّنْباع روح بن الفرج، عن يحيى بن بُكَير - وهو يحيى بن عبد الله بن بُكَير - وزاد: سنُّه خمس وستون.
نوٹ / توضیح: (3) "ابو عبد اللہ البُوشَنجی" سے مراد: محمد بن ابراہیم العبدی ہیں۔ یہ طبرانی کی "المعجم الکبیر" (3065) میں ابو الزنباع روح بن الفرج کے طریق سے یحییٰ بن بکیر (یحییٰ بن عبد اللہ بن بکیر) سے مروی ہے، اور انہوں نے اضافہ کیا: "ان کی عمر 65 سال تھی۔"

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5390 سے ماخوذ ہے۔