المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
حِلْيَةُ بِلَالٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی وضع قطع کا بیان
حدیث نمبر: 5316
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونُس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق: أنَّ أبا بكر اشترى بلالًا من أُميّة بن خَلَف، وأنه شهد بدرًا مع رسول الله ﷺ، وكان أسودَ مُولَّدًا، اشتراه أبو بكر من أُميّة بن خَلَف، أعطاهُ أبو بكر غلامًا وأخذ بدلَه بلالًا، وكانت أمُّه اسمُها حَمَامة، وكانا أسلما جميعًا، وكان يُكنى أبا عبد الله، توفي بدمشق سنة عشرين، ويقال: ثمانَ عشرةَ (1).
حافظ طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بلال کو امیہ بن خلف سے خریدا تھا، وہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوہ بدر میں شریک ہوئے، وہ سیاہ فام تھے، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے امیہ بن خلف کو ایک غلام دے کر اس کے بدلے بلال کو لیا تھا، ان کی والدہ کا نام حمامہ تھا اور وہ دونوں ہی اسلام لائے تھے، ان کی کنیت ابو عبداللہ تھی، ان کی وفات سنہ 20 ہجری میں دمشق میں ہوئی اور ایک قول کے مطابق سنہ 18 ہجری میں ہوئی۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وانظر "السيرة النبوية" لابن هشام 1/ 681.
حوالہ / مصدر: (1) مزید دیکھیں: ابن ہشام کی "السیرۃ النبویۃ" (1/ 681)۔
حوالہ / مصدر: (1) مزید دیکھیں: ابن ہشام کی "السیرۃ النبویۃ" (1/ 681)۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5316 سے ماخوذ ہے۔