حدیث نمبر: 5143
حدثنا أبو محمد عبد الله بن جعفر الفارسي، حدثنا يعقوب بن سفيان، حدثنا الحجَّاج بن أبي مَنيع، حدثنا جَدِّي، عن الزُّهْري، قال: اسمُ أبي قُحافة عثمانُ بن عامر بن عَمرو بن كعب بن سعْد بن تَيْم بن مُرّة بن كعب بن لُؤي بن غالب بن فِهْر، أسلم يومَ الفتح، ومات في المحرّم سنة أربعَ عشرةَ، وهو ابن سبعٍ وتسعين سنةً (1).
حافظ طلحہ بابر

امام زہری بیان کرتے ہیں کہ ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کا نام عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر تھا، وہ فتح مکہ کے دن اسلام لائے اور سن 14 ہجری کے ماہِ محرم میں وفات پائی، اس وقت ان کی عمر ستانوے برس تھی۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5143
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5143] [ترقيم الشركة 5099]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) وأخرجه يعقوب بن سفيان في "المعرفة والتاريخ" 2/ 238 مختصرًا بذكر اسم أبي قُحافة ونسبه. وانظر ما تقدَّم برقم (4451).
حوالہ / مصدر: اسے یعقوب بن سفیان نے "المعرفۃ والتاریخ" (2/238) میں مختصراً روایت کیا ہے جس میں صرف ابو قحافہ کے نام اور نسب کا ذکر ہے۔ مزید دیکھیے جو نمبر (4451) پر گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5143 سے ماخوذ ہے۔