المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
ذِكْرُ مَنَاقِبِ أَبِي قُحَافَةَ وَالِدِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا باب: سیدنا ابو قحافہ رضی اللہ عنہ (سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے والد) کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 5140
أخبرنا أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن زكريا التُّستَري، حدثنا خَليفة بن خَيّاط، قال: وأما أبو قُحَافة التَّيمي فإنه عثمان بن عامر بن عَمرو بن كعب بن سَعْد بن تَيْم بن مُرّة، أسلم يوم فتح مكة، وتُوفي بمكة في المُحرّم سنة أربعَ عشرة من الهجرة، وهو ابن سبع وتسعين سنةً.
حافظ طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط بیان کرتے ہیں کہ ابوقحافہ تیمی رضی اللہ عنہ کا نام عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ تھا، انہوں نے فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا اور ہجرت کے چودہویں سال ماہِ محرم میں ستانوے سال کی عمر میں مکہ مکرمہ میں وفات پائی۔