حدیث نمبر: 5125
أخبرنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى المُزكِّي، حدثنا محمد بن إسحاق الثقفي، حدثنا محمد بن عمرو الباهلي، حدثنا الأصمَعي، قال: كان خالدُ بن سعيد وأبان بن سعيد وعمرو بن سعيد من أهل السَّوابق في الإسلام، وأُحيحةُ والعاصُ ابنا سعيد بن العاص قُتِلا يومَ بدرٍ كافِرَين. وإنما قتلَهما جميعًا علي بن أبي طالب، لِمَا ذكرتُه في ذكر خالِد بن سعيد (4). ذكرُ مناقب هشام بن العاص بن وائل السَّهْمي ﵁ -
حافظ طلحہ بابر

الاصمعی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خالد بن سعید، ابان بن سعید اور عمرو بن سعید رضی اللہ عنہم اسلام لانے میں سبقت لے جانے والوں میں سے تھے، جبکہ ان کے دیگر دو بھائی احیحہ اور العاص (جو سعید بن العاص کے بیٹے تھے) جنگِ بدر کے دن کفر کی حالت میں قتل ہوئے، اور ان دونوں کو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا جیسا کہ خالد بن سعید کے تذکرے میں پہلے بیان کیا جا چکا ہے۔
سیدنا ہشام بن العاص بن وائل سہمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر:

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5125
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5125] [ترقيم الشركة 5082]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(4) وأخرجه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 46/ 28 بذكر عمرو بن سعيد وحده.
حوالہ / مصدر: اسے ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" (46/28) میں صرف عمرو بن سعید کے تذکرے کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 5125 سے ماخوذ ہے۔