حدیث نمبر: 5119
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو الأسود، عن عُروة بن الزُّبَير، قال: وكان ممَّن شهد بدرًا من بني هاشم بن عبد مَنَاف أبو كَبْشة مولى رسول الله ﷺ. ذكرُ مناقب طُلَيب بن عُمير بن وَهْب بن كَثير بن عبد بن قُصَيّ يُكنى أبا عَدِيّ، وكان من مُهاجِرة الحَبَشة في قول جميع أهل السِّير، وشهد بدرًا، وقتل يوم أَجنادين بالشام شهيدًا في جمادى الأولى سنة ثلاثَ عشرةَ، وهو ابن خمس وثلاثين سنة.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو ہاشم بن عبدمناف میں سے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں میں رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابوکبشہ رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔
سیدنا طلیب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر، جن کی کنیت ابوعدی تھی، وہ تمام سیرت نگاروں کے نزدیک مہاجرینِ حبشہ میں سے تھے، غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور ملکِ شام میں جنگِ اجنادین کے موقع پر جمادی الاولیٰ سن 13 ہجری میں پینتیس سال کی عمر میں شہید ہوئے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 5119
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 5119] [ترقيم الشركة 5078]