حدیث نمبر: 4974
أخبرني أبو عبد الله محمد بن عَمْرَويه الصفّار، حَدَّثَنَا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حَدَّثَنَا حسن بن موسى الأشْيَب، حَدَّثَنَا أبو هِلال، حَدَّثَنَا سعيدٌ يُكنى أبا مَسلَمة (3)، عن أبي نَضْرة، عن جابر، قال: قال لي أبي: يا بُنيَّ، لا أدري لَعلِّي أن أكونَ في أول من يُصابُ غدًا - وذاك يوم أُحدٍ - فأُوصيكَ ببُنيّاتِ عبد الله خيرًا، فالتقَوا فأُصِيبَ ذلك اليومَ (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4912 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھ سے فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! میرا خیال ہے کہ کل احد کے دن شہید ہونے والے اولین لوگوں میں میرا نام ہوگا، پس میں تمہیں عبداللہ کی بیٹیوں (اپنی بہنوں) کے بارے میں خیر کی وصیت کرتا ہوں“، پھر جب جنگ ہوئی تو وہ اسی دن شہید ہو گئے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم / حدیث: 4974
درجۂ حدیث محدثین: خبر صحيح
تخریج حدیث «خبر صحيح، وهذ إسناد حسن من أجل أبي هلال» [ترقيم الرساله 4974] [ترقيم الشركة 4941] [ترقيم العلميه 4912]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) تحرَّف في نسخنا الخطية إلى: أبا سلمة، وجاء على الصواب في "تلخيص المستدرك" وفي "إتحاف المهرة" (25323)، وهو أبو مَسْلمة سعيد بن يزيد بن مسلمة البصري القصير.
نوٹ / توضیح: (3) ہمارے قلمی نسخوں میں یہ لفظ تحریف ہو کر "ابو سلمہ" بن گیا تھا، جو "تلخیص المستدرک" اور "اتحاف المہرۃ": (25323) میں درست (ابو مسلمہ) آیا ہے، اور وہ ابو مسلمہ سعید بن یزید بن مسلمہ البصری القصیر ہیں۔
(1) خبر صحيح، وهذ إسناد حسن من أجل أبي هلال - وهو محمد بن سُليم الراسبي - فهو صالح الحديث، وقد تُوبع كما في الطريق الثالثة. أبو نَضْرة: هو المنذر بن مالك بن قِطْعة العَبْدي.
درجۂ حدیث: (1) یہ خبر "صحیح" ہے، اور یہ سند ابو ہلال - جو کہ محمد بن سلیم الراسبی ہیں - کی وجہ سے "حسن" ہے، وہ "صالح الحدیث" ہیں اور ان کی متابعت موجود ہے جیسا کہ تیسرے طریق میں ہے۔ (سند میں موجود) ابو نضرہ سے مراد منذر بن مالک بن قطعہ العبدی ہیں۔
وأخرجه ابن سعد في "الطبقات الكبرى" 3/ 522 عن موسى بن إسماعيل، عن أبي هلال الراسبي، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن سعد نے "الطبقات الکبریٰ": 3/ 522 میں موسیٰ بن اسماعیل سے، انہوں نے ابو ہلال الراسبی سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4974 سے ماخوذ ہے۔