المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
اسْتُشْهِدَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ سَنَةً باب: سیدنا حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ غزوۂ اُحد کے دن چون برس کی عمر میں شہید ہوئے
حدیث نمبر: 4952
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان، حدثنا أبو أسامة، حدثنا أسامة بن زيد، عن نافع عن ابن عمر، قال: رجعَ رسول الله ﷺ يوم أُحدٍ، فسمع نساءَ بني عبد الأشْهَلِ يَبكينَ على هَلْكاهُنَّ، فقال: "لكنَّ حمزةَ لا بواكيَ له" (2).
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب جنگِ احد سے واپس تشریف لائے تو آپ ﷺ نے بنو عبد الاشہل کی عورتوں کے رونے کی آواز سنی جو اپنے مقتولین پر رو رہی تھیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”لیکن حمزہ کے لیے تو کوئی رونے والی نہیں ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن من أجل أسامة بن زيد: وهو الليثي. أبو أسامة: هو حماد بن أسامة.
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند اسامہ بن زید - جو کہ اللیثی ہیں - کی وجہ سے "حسن" ہے۔ سند میں موجود "ابو اسامہ" سے مراد حماد بن اسامہ ہیں۔
وقد تقدَّم برقم (4944) من طريق عثمان بن عمر عن أسامة بن زيد.
تفصیلِ روایت: یہ روایت نمبر (4944) میں عثمان بن عمر کے طریق سے، انہوں نے اسامہ بن زید سے روایت کرتے ہوئے گزر چکی ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4952 سے ماخوذ ہے۔