المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
أَمَرَ اللَّهُ نَبِيَّهُ أَنْ يُبَشِّرَ خَدِيجَةَ بِبَيْتٍ فِي الْجَنَّةِ باب: ان میں سے سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزیٰ رضی اللہ عنہا ہیں — اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو حکم دیا کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو جنت میں ایک گھر کی بشارت دیں
حدیث نمبر: 4909
أخبرنا أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا يعقوب بن إبراهيم بن سعد، حدثني أبي، عن ابن إسحاق، قال: حدَّثني هِشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عبد الله بن جعفر بن أبي طالب، قال: قال رسول الله ﷺ: "أُمِرتُ أن أُبَشِّرَ خَديجة ببيتٍ من قَصَب، لا صَخَبَ فيه ولا نَصَب" (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا کہ میں خدیجہ کو جنت میں موتیوں کے ایک ایسے مکان کی خوشخبری دے دوں جس میں نہ کوئی شور ہوگا اور نہ ہی کوئی مشقت۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن كسابقه. وهو في "مسند أحمد" 3/ (1758).
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اور اس کی سند پچھلی سند کی طرح "حسن" ہے۔ یہ "مسند احمد" (3/ 1758) میں ہے۔
درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اور اس کی سند پچھلی سند کی طرح "حسن" ہے۔ یہ "مسند احمد" (3/ 1758) میں ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4909 سے ماخوذ ہے۔