المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
إِذَا غَضِبَ النَّبِيَّ لَمْ يَجْتَرِئْ أَحَدٌ يُكَلِّمُهُ غَيْرَ عَلِيٍّ . باب: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناراض ہوتے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سوا کوئی آپ سے بات کرنے کی جرأت نہ کرتا
حدیث نمبر: 4697
حدثنا مُكرَم بن أحمد بن مُكرَم القاضي، حدثنا جعفر بن أبي عثمان الطَّيَالسي، حدثنا يحيى بن مَعِين، حدثنا حُسين الأشقَر، حدثنا جعفر بن زياد الأحمر، عن مُخَوَّل، عن مُنذِر الثَّوْري، عن أم سلمة: أنَّ النبي ﷺ كان إِذا غَضِبَ لم يَجترئ أحدٌ منا يُكلِّمُه غيرُ عليّ بن أبي طالب (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4647 - الأشقر وثق وقد اتهمه ابن عدي وجعفر تكلم فيهحافظ طلحہ بابر
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب جلال (غصہ کے عالم میں) میں ہوتے تو ہم میں سے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے سوا کسی کی یہ جرأت نہیں ہوتی تھی کہ آپ ﷺ سے کلام کر سکے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف بمرّة من أجل الحُسين الأشقر - وهو ابن الحَسَن - فهو ليس بالقوي كما سبق قريبًا، ومنذرٌ الثوري - وهو ابن يعلى - شكّك ابن حبان في "الثقات" 5/ 421 في سماعه من أم سلمة، وجزمَ الهيثميُّ في "مجمع الزوائد" 9/ 116 بأنه منقطع.
درجۂ حدیث: اس کی سند "انتہائی ضعیف" ہے، جس کی وجہ حسین الاشقر (ابن الحسن) ہے جو قوی نہیں ہے جیسا کہ ابھی گزرا۔ اور منذر الثوری (ابن یعلیٰ) ہے جس کے ام سلمہ سے سماع کے بارے میں ابن حبان نے "الثقات" (5/ 421) میں شک ظاہر کیا ہے، اور ہیثمی نے "مجمع الزوائد" (9/ 116) میں یقین سے کہا ہے کہ یہ "منقطع" ہے۔
وأخرجه البلاذري في "أنساب الأشراف" 2/ 355 عن إسحاق بن أبي إسرائيل، عن يحيى بن مَعِين، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بلاذری نے "انساب الاشراف" (2/ 355) میں اسحاق بن ابی اسرائیل سے، انہوں نے یحییٰ بن معین سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبراني في "الأوسط" (4314)، وعنه أبو نعيم في "حلية الأولياء" 9/ 227 من طريق أحمد بن حنبل، عن الحُسين بن الحَسن الأشقر، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبرانی نے "الاوسط" (4314) میں، اور ان سے ابو نعیم نے "حلیۃ الاولیاء" (9/ 227) میں احمد بن حنبل کے طریق سے، انہوں نے حسین بن الحسن الاشقر سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4697 سے ماخوذ ہے۔