المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
مَقْتَلُ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى الِاخْتِصَارِ باب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کا مختصر بیان
حدیث نمبر: 4560
حَدَّثَنَا الأستاذ أبو الوليد، حَدَّثَنَا الحسن بن سفيان، حَدَّثَنَا عبد الأعلى بن حمّاد النَّرْسي، حَدَّثَنَا يزيد بن زُريع، عن سعيد، عن قَتَادة، عن سالم بن أبي الجَعْد، عن مَعْدان بن أبي طلحة اليَعْمَري، قال: أُصيب عُمر يوم الأربعاء لأربعِ ليالٍ بَقِين من ذي الحِجّة (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4510 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
معدان بن ابی طلحہ یعمری سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بدھ کے دن ذی الحجہ کے مہینے میں چار دن باقی رہتے ہوئے (حملہ کر کے) زخمی کیا گیا تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. سعيد: هو ابن أبي عَروبة، وقتادة: هو ابن دعامة.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
نوٹ / توضیح: سعید سے مراد ابن ابی عروبہ اور قتادہ سے مراد ابن دعامہ ہیں۔
وأخرجه أحمد 1/ (341) عن محمد بن جعفر عن سعيد بن أبي عَروبة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (1/ 341) محمد بن جعفر سے، انہوں نے سعید بن ابی عروبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4560 سے ماخوذ ہے۔