المستدرك على الصحيحين
كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم— صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان
الْكُوفَةِ قُبَّةُ الْإِسْلَامِ وَأَرْضُ الْبَلَاءِ . باب: کوفہ اسلام کا گنبد اور آزمائشوں کی سرزمین ہے
حدیث نمبر: 4556
أخبرنا أبو بكر الشافعي، حَدَّثَنَا محمد بن مَسلَمة، حَدَّثَنَا يزيد بن هارون، أخبرنا شَريك، عن عمار الدُّهْني، عن سالم بن أبي الجَعْد، عن حُذَيفة، قال: الكوفةُ قبَّة الإسلامِ، وأرضُ البَلاء (3).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4506 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: کوفہ اسلام کا گنبد (مرکز) اور آزمائشوں کی سرزمین ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(3) إسناده ضعيف لضعف محمد بن مسلمة - وهو الواسطي - وشريك - وهو ابن عبد الله النخعي - في حفظه سوء، وسالم بن أبي الجعد لا يدرك السماع من حذيفة بن اليمان، وقد روى عنه عدة أحاديث بواسطةٍ، وكان سالم معروفًا بالإرسال، وقد رواه أبو نُعيم الفضل بن دُكين الثقة الحافظ عن شريك عند ابن سعد 8/ 129، فذكر فيه سلمان الفارسي بدلٌ حذيفة، ولا يدرك سالم بن أبي الجعد السماع من سلمان الفارسي أيضًا.
درجۂ حدیث: اس کی سند ضعیف ہے۔
فنی نکتہ / علّت: محمد بن مسلمہ (الواسطی) کے ضعف اور شریک (ابن عبد اللہ النخعی) کے حافظے کی خرابی کی وجہ سے۔ نیز سالم بن ابی الجعد کا سماع حذیفہ بن یمان سے ثابت نہیں ہے، انہوں نے ان سے کئی احادیث واسطے کے ساتھ روایت کی ہیں اور سالم ارسال کے حوالے سے معروف تھے۔ اسے ثقہ حافظ ابو نعیم الفضل بن دکین نے شریک سے ابن سعد (8/ 129) کے ہاں روایت کیا ہے تو اس میں حذیفہ کے بجائے سلمان فارسی کا ذکر کیا ہے، اور سالم بن ابی الجعد کا سماع سلمان فارسی سے بھی ثابت نہیں ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4556 سے ماخوذ ہے۔