المستدرك على الصحيحين
كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين— سابقہ انبیاء و مرسلین کے واقعات
ذِكْرُ أَفْضَلِ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ باب: دنیا کی افضل ترین عورتوں کا ذکر
حدیث نمبر: 4205
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا هشام بن علي، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا داود بن أبي الفُرات، حدثنا عِلْباء بن أحمرَ، عن عِكْرمة، عن ابن عبّاس، قال: قال رسول الله ﷺ: "أفضلُ نساءِ العالَمين خديجةُ بنتُ خَوَيلِد، وفاطمةُ بنتُ محمدٍ، ومريمُ بنت عِمران، وآسيةُ بنت مُزاحمٍ امرأةُ فِرعَون" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4160 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمام جہانوں کی عورتوں میں سب سے افضل خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ بنت مزاحم ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وقد تقدَّم برقم (3878) من طريق أبي الوليد الطيالسي، وسيأتي برقم (4809) و (4912) من طريق يونس بن محمد المؤدِّب، كلاهما عن داود بن أبي الفرات.
تفصیلِ روایت: یہ روایت پہلے نمبر (3878) پر ابو الولید طیالسی کے طریق سے گزر چکی ہے، اور آگے نمبر (4809) اور (4912) پر یونس بن محمد المؤدب کے طریق سے آئے گی، یہ دونوں داؤد بن ابی الفرات سے روایت کرتے ہیں۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4205 سے ماخوذ ہے۔