حدیث نمبر: 4067
فحدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا تميم بن محمد. وأخبرني أبو سعيد الأحمسي، حدثنا الحسين بن حميد بن الربيع؛ قالا: حدثنا عثمان بن أبي شيبة، حدثنا أبو معاوية، عن يحيى بن سعيد، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة، قال: اختَتَن إبراهيم بعد عشرين ومئة سنة بالقدوم، ثم عاش بعد ذلك ثمانين سنة (1).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے ایک سو بیس سال کی عمر میں قدوم (نامی مقام یا آلے) کے ساتھ اپنا ختنہ کیا، پھر اس کے بعد وہ مزید اسی سال زندہ رہے۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب : تواريخ المتقدمين من الأنبياء والمرسلين / حدیث: 4067
درجۂ حدیث محدثین: صحيح موقوفًا على أبي هريرة بهذا اللفظ كسابقه
تخریج حدیث «صحيح موقوفًا على أبي هريرة بهذا اللفظ كسابقه، أبو معاوية: هو محمد بن خازم الضرير.» [ترقيم الرساله 4067] [ترقيم الشركة 4045]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح موقوفًا على أبي هريرة بهذا اللفظ كسابقه. أبو معاوية: هو محمد بن خازم الضرير.
درجۂ حدیث: یہ روایت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پر "موقوف" ہونے کی حیثیت سے صحیح ہے، اور اس کے الفاظ بھی سابقہ روایت کی طرح ہیں۔
فنی نکتہ / علّت: یہاں (راوی) "ابو معاویہ" سے مراد "محمد بن خازم الضریر" ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4067 سے ماخوذ ہے۔