المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَفْسِيرُ سُورَةِ أَبِي لَهَبٍ - حِكَايَةُ أَخْذِ الْأَسَدِ ابْنَ أَبِي لَهَبٍ باب: تفسیر سورہ ابی لہب - ابولہب کے بیٹے کو شیر کے ہلاک کرنے کا قصہ
حدیث نمبر: 4029
أخبرني محمد بن المؤمَّل بن الحسن، حدَّثنا الفضل بن محمد، حدَّثنا أحمد بن حَنبَل، قال: قُرِئَ على سفيان بن عُيينة وأنا شاهدٌ: الزُّهْرِيُّ، عن عُبيد الله، عن ابن عباس: ﴿مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ﴾، قال: كَسْبُه: ولدُه (1). قال أحمدُ بن حَنبَل: لم يَذكُر ابن عُيينة سماعَه فيه، ثم بَلَغني أنه سمعه من عمر بن حَبِيب.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3985 - عمرو بن حبيب واهحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ﴿مَا أَغْنَى عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ﴾ [سورة المسد: 2] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اس کی کمائی سے مراد اس کی اولاد ہے۔“
احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا: ابن عیینہ نے اس میں اپنے سماع (سننے) کا ذکر نہیں کیا، پھر مجھے یہ بات پہنچی کہ انہوں نے اسے عمر بن حبیب سے سنا تھا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) خبر صحيح، رجاله ثقات إلّا أنَّ سفيان لم يذكر فيه سماعه من الزهري كما قال أحمد بن حنبل، فإن ثبت أنه سمعه من عمر بن حبيب فالإسناد متصل صحيح، فعمر بن حبيب هذاهو المكي القاضي سكن اليمن، وهو ثقة حافظ، وذهلَ الذهبي في "تلخيصه" فظنه العدوي البصري الضعيف فوهاه، ولكليهما ترجمة في "التهذيب". الفضل بن محمد: هو الشَّعراني، وعبيد الله: هو ابن عبد الله بن عتبة بن مسعود.
درجۂ حدیث: یہ خبر "صحیح" ہے، اس کے راوی ثقہ ہیں مگر سفیان نے اس میں زہری سے اپنے سماع کا ذکر نہیں کیا جیسا کہ احمد بن حنبل نے کہا۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ انہوں نے اسے عمر بن حبیب سے سنا ہے تو سند "متصل صحیح" ہو گی۔ یہ عمر بن حبیب مکی قاضی ہیں جو یمن میں رہے، یہ ثقہ حافظ ہیں۔ ذہبی کو "تلخیص" میں "ذہول" ہوا کہ اسے عدوی بصری ضعیف سمجھ بیٹھے اور کمزور قرار دیا، حالانکہ دونوں کا ترجمہ "التہذیب" میں ہے۔ فضل بن محمد سے مراد "الشعرانی" اور عبید اللہ سے مراد "ابن عبد اللہ بن عتبہ بن مسعود" ہیں۔
وأخرجه عبد الرزاق في "تفسيره" 2/ 406 عن معمر، عن قَتادةَ، عن ابن عبَّاس. وهو منقطع، قتادة لم يسمع من ابن عبَّاس.
حوالہ / مصدر: اسے عبد الرزاق نے تفسیر (2/406) میں معمر سے، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے ابن عباس سے روایت کیا ہے۔ یہ "منقطع" ہے، قتادہ نے ابن عباس سے نہیں سنا۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 4029 سے ماخوذ ہے۔