حدیث نمبر: 3995
أخبرنا عبد الرحمن بن الحسن القاضي، حدَّثنا إبراهيم بن الحسين، حدَّثنا آدم بن أبي إياس، حدَّثنا وَرْقاء، عن ابن أبي نَجيحٍ، عن مجاهدٍ، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾، قال: الفاكهةُ التي يأكلُها الناسُ ﴿وَطُورِ سِينِينَ﴾ قال: الطُّور: الجبلُ، وسينين، قال: المبارَك (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3951 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ﴾ [سورة التين: 1] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”یہ وہی پھل (انجیر اور زیتون) ہیں جنہیں لوگ کھاتے ہیں۔“ اور ﴿وَطُورِ سِينِينَ﴾ [سورة التين: 2] کے متعلق فرمایا: ”طور سے مراد پہاڑ ہے، اور سینین سے مراد مبارک ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3995
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لكن من تفسير مجاهد
تخریج حدیث «صحيح لكن من تفسير مجاهد، ورجاله ثقات غير عبد الرحمن بن الحسن القاضي ففيه ضعف، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 3995] [ترقيم الشركة 3973] [ترقيم العلميه 3951]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) صحيح لكن من تفسير مجاهد، ورجاله ثقات غير عبد الرحمن بن الحسن القاضي ففيه ضعف، وقد توبع.
درجۂ حدیث: یہ "صحیح" ہے لیکن مجاہد کی تفسیر کے طور پر۔ اس کے راوی ثقہ ہیں سوائے عبد الرحمن بن حسن القاضی کے جس میں ضعف ہے، لیکن ان کی متابعت کی گئی ہے۔
وهو في "تفسير آدم بن أبي إياس" برواية ابن شاذان عن عبد الرحمن بن الحسن 2/ 769 من تفسير مجاهد لم يجاوزه.
حوالہ / مصدر: یہ "تفسیر آدم بن ابی ایاس" (2/769) میں ابن شاذان عن عبد الرحمن بن الحسن کی روایت سے مجاہد کی تفسیر کے طور پر موجود ہے، انہوں نے اسے اس سے آگے نہیں بڑھایا۔
وكذلك رواه محمد بن يوسف الفريابي عن ورقاء كما في "تغليق التعليق" 4/ 373، والحسن ين موسى الأشيب عن ورقاء عند الطبراني 30/ 239 و 241.
حوالہ / مصدر: اسی طرح اسے محمد بن یوسف فریابی نے ورقاء سے (جیسا کہ "تغلیق التعلیق" 4/373 میں ہے) اور حسن بن موسیٰ اشیب نے ورقاء سے (طبرانی 30/239، 241 میں) روایت کیا ہے۔
ورواه أيضًا من تفسير مجاهد عند الطبري سفيانُ الثوري وعيسى بن ميمون عن عبد الله بن أبي نجيح.
حوالہ / مصدر: اسے مجاہد کی تفسیر کے طور پر طبری کے ہاں سفیان ثوری اور عیسیٰ بن میمون نے عبد اللہ بن ابی نجیح سے بھی روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3995 سے ماخوذ ہے۔