حدیث نمبر: 3988
حدَّثنا أبو الفضل محمد بن إبراهيم المزكِّي إملاءً، حدَّثنا أحمد بن سَلَمة، حدَّثنا عبد الله بن الجرَّاح، حدَّثنا حماد بن زيد، عن عطاء بن السائب، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس، أنَّ النبي ﷺ قال: "سألت الله مسألةً وددتُ أني لم أكن سألتُه، ذَكَرتُ رسلَ ربي فقلت: سخَّرت لسليمانَ الريحَ، وكلَّمتَ موسى، فقال ﵎: ألم أَجِدُك يتيمًا فآويتُك، وضالًا فهَدَيتُك، وعائلًا فأَغنيتُك؟ " قال: "فقلت: نَعَم، فَوَدِدتُ أن لم أسأَلْه" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3944 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اللہ سے ایک ایسا سوال کیا کہ کاش میں نے وہ سوال نہ کیا ہوتا۔ میں نے اپنے رب کے رسولوں کا ذکر کیا اور عرض کیا: تو نے سلیمان (علیہ السلام) کے لیے ہوا کو مسخر کر دیا، اور تو نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کلام کیا۔ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے محمد! کیا میں نے تجھے یتیم نہیں پایا پھر تجھے ٹھکانہ دیا، اور تجھے بھٹکا ہوا پایا تو تجھے راستہ دکھایا، اور تجھے تنگدست پایا تو غنی کر دیا؟“ آپ ﷺ فرماتے ہیں: ”میں نے کہا: ہاں (اے میرے رب!)۔ پس میں نے تمنا کی کہ کاش میں نے اس سے یہ سوال نہ کیا ہوتا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3988
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن من أجل عبد الله بن الجراح
تخریج حدیث «إسناده حسن من أجل عبد الله بن الجراح، وقد توبع. ورواية حماد بن زيد عن عطاء قبل اختلاطه.» [ترقيم الرساله 3988] [ترقيم الشركة 3966] [ترقيم العلميه 3944]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن من أجل عبد الله بن الجراح، وقد توبع. ورواية حماد بن زيد عن عطاء قبل اختلاطه.
درجۂ حدیث: اس کی سند عبد اللہ بن جراح کی وجہ سے "حسن" ہے، اور ان کی متابعت موجود ہے۔ اور حماد بن زید کی عطاء سے روایت ان کے اختلاط سے پہلے کی ہے۔
وأخرجه الطحاوي في "مشكل الآثار" (3966) و (3967)، وابن أبي حاتم في "تفسيره" - كما في "تفسير ابن كثير" 8/ 452 - والطبراني في "الكبير" (12289)، و "الأوسط" (3651)، والثعلبي في "تفسيره" 10/ 225، والبيهقي في "دلائل النبوة" 7/ 62 - 63، والواحدي في "أسباب النزول" (862)، والبغوي في "تفسيره" 8/ 455 - 456 من طرق عن حماد بن زيد، بهذا الإسناد قال فيه بعضهم عن حماد بن زيد: أظنه عن سعيد بن جبير عن ابن عبَّاس. وزاد فيه بعضهم: "ألم أشرح لك صدرك؟ ألم أرفع لك ذكرَك؟ ".
حوالہ / مصدر: اسے طحاوی نے "مشکل الآثار" (3966، 3967)، ابن ابی حاتم نے اپنی تفسیر (جیسا کہ "تفسیر ابن کثیر" 8/452 میں ہے)، طبرانی نے "الکبیر" (12289) اور "الاوسط" (3651)، ثعلبی نے تفسیر (10/225)، بیہقی نے "دلائل النبوۃ" (7/62-63)، واحدی نے "اسباب النزول" (862) اور بغوی نے تفسیر (8/455-456) میں حماد بن زید کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ بعض نے حماد بن زید سے روایت کرتے ہوئے کہا: "میرا گمان ہے کہ یہ سعید بن جبیر عن ابن عباس سے ہے"۔ اور بعض نے اس میں اضافہ کیا: "کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھولا؟ کیا ہم نے تیرا ذکر بلند نہیں کیا؟"۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3988 سے ماخوذ ہے۔