المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَفْسِيرُ سُورَةِ { وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا } باب: سورۃ الشمس وضحاھا کی تفسیر
حدیث نمبر: 3983
حدَّثنا علي بن عيسى، حدَّثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدَّثنا ابن أبي عمر، حدَّثنا سفيان، عن حنظلة، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا﴾ قال: ألزَمَها فُجورَها وتَقواها (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. 92 - تفسير سورة (والليل إذا يَغشى) ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3939 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا﴾ [سورة الشمس: 8] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اس (اللہ) نے اس پر اس کی نافرمانی اور پرہیزگاری کو لازم کر دیا“۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین (امام بخاری اور امام مسلم) نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف، حنظلة - وهو ابن أبي حمزة - لم يرو عنه سوى سفيان - وهو ابن عيينة - وحماد بن سلمة، ولم يؤثر توثيقه عن أحد، وجهله الحافظ ابن حجر في "التقريب". ابن أبي عمر: هو محمد بن يحيى بن أبي عمر العَدَني.
درجۂ حدیث: اس کی سند "ضعیف" ہے۔ حنظلہ (ابن ابی حمزہ) سے سفیان (ابن عیینہ) اور حماد بن سلمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور کسی سے ان کی توثیق منقول نہیں، ابن حجر نے "التقریب" میں انہیں مجہول قرار دیا ہے۔ ابن ابی عمر سے مراد "محمد بن یحییٰ بن ابی عمر العدنی" ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "القضاء والقدر" (352) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "القضاء والقدر" (352) میں ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3983 سے ماخوذ ہے۔