المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
ذِكْرُ نَعْمَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ باب: اہلِ جنت کی نعمتوں کا بیان
حدیث نمبر: 3929
أخبرني بكر بن محمد الصَّيرفي بمَرُو، حدَّثنا عبد الصمد بن الفضل، حدَّثنا حفص بن عمر العَدَني، حدَّثنا الحَكَم بن أبَان، عن عِكْرمة، عن ابن عبَّاس: أنه ذَكَرَ مراكبَ أهل الجنة، ثم تَلَا: ﴿وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا﴾ [الإنسان: 20]، ذَكَرَ مراكبَهم (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. 77 - تفسير سورة المرسَلات ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3885 - حفص بن عمر العدني واهحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اہل جنت کی سواریوں کا تذکرہ کیا، پھر اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان تلاوت کیا: ﴿وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا﴾ [سورة الإنسان: 20] ”اور جب آپ وہاں دیکھیں گے تو آپ کو ہر طرف نعمتیں ہی نعمتیں اور ایک عظیم سلطنت نظر آئے گی“، انہوں نے اس سے مراد ان کی سواریاں لیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف لضعف حفص بن عمر العدني، ووهَّاه الذهبي في "تلخيصه".
درجۂ حدیث: اس کی سند حفص بن عمر العدنی کے ضعف کی وجہ سے "ضعیف" ہے، اور ذہبی نے "تلخیص" میں اسے کمزور قرار دیا ہے۔
وأخرجه البيهقي في "البعث والنشور" (401) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "البعث والنشور" (401) میں ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن المبارك في "الزهد" برواية نُعيم (232)، ومن طريقه ابن أبي الدنيا في "صفة الجنة" (205) عن رجل لم يسمِّه، عن الحكم بن أبان، به.
حوالہ / مصدر: اسے ابن مبارک نے "الزہد" (بروایت نعیم 232) میں، اور ان کے طریق سے ابن ابی الدنیا نے "صفۃ الجنۃ" (205) میں ایک نامعلوم آدمی سے، انہوں نے حکم بن ابان سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3929 سے ماخوذ ہے۔