المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَفْسِيرُ سُورَةِ الْقِيَامَةِ باب: تفسیر سورۂ القیامہ
حدیث نمبر: 3921
حدَّثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدَّثنا الحسين بن الفضل، حدَّثنا محمد بن سابِق، حدَّثنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس: ﴿بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ﴾ يقول: سوف أتوبُ ﴿يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ﴾ [القيامة: 6]، فيَبينُ له إذا بَرقَ البصرُ (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3878 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ﴾ [سورة القيامة: 5] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: (اس کا مطلب یہ ہے کہ گناہ گار انسان کہتا ہے کہ) میں عنقریب توبہ کر لوں گا (اور اسی دھوکے میں گناہ کرتا چلا جاتا ہے)، اور وہ ﴿يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ﴾ [سورة القيامة: 6] ”پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟“ پس جب آنکھیں پتھرا جائیں گی تو حقیقت اس پر واضح ہو جائے گی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده قوي من أجل محمد بن سابق. أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله السبيعي جدُّ إسرائيل.
درجۂ حدیث: اس کی سند محمد بن سابق کی وجہ سے "قوی" ہے۔ ابو اسحاق سے مراد "عمرو بن عبد اللہ سبیعی" ہیں جو اسرائیل کے دادا ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "شعب الإيمان" (6840) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "شعب الایمان" (6840) میں ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3921 سے ماخوذ ہے۔