حدیث نمبر: 3904
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحكم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، عن أبي الزاهريَّة، عن جُبَير بن نُفَير قال: حَجَجْتُ فدخلتُ على عائشةَ، فسألتُها عن قيام رسول الله ﷺ بالليل، فقالت: ألستَ تقرأُ ﴿يَاأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ (1)﴾؟ قلت: بَلَى، قالت: هو قيامُه (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3862 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

جبیر بن نفیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے حج کیا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، پھر میں نے ان سے رسول اللہ ﷺ کے قیامِ لیل (تہجد) کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم ﴿يَاأَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ﴾ [سورة المزمل: 1] نہیں پڑھتے؟ میں نے عرض کی: کیوں نہیں، تو انہوں نے فرمایا: یہی آپ ﷺ کا قیام تھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3904
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،أبو الزاهرية: هو حدير بن كريب.» [ترقيم الرساله 3904] [ترقيم الشركة 3883] [ترقيم العلميه 3862]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. أبو الزاهرية: هو حدير بن كريب.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ ابو الزاہریہ سے مراد "حدیر بن کریب" ہیں۔
وأخرجه محمد بن نصر المروذي في "قيام الليل - مختصرة" ص 21 - 22 عن الوليد بن شجاع وبحر بن نصر، عن عبد الله بن وهب، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے محمد بن نصر مروزی نے "قیام اللیل - مختصر" (ص 21-22) میں ولید بن شجاع اور بحر بن نصر سے، انہوں نے عبد اللہ بن وہب سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبراني في "مسند الشاميين" (1963) من طريق عبد الله بن صالح كاتب الليث، عن معاوية بن صالح، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبرانی نے "مسند الشامیین" (1963) میں عبد اللہ بن صالح کاتب اللیث کے طریق سے، انہوں نے معاویہ بن صالح سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3904 سے ماخوذ ہے۔