المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَفْسِيرُ سُورَةِ الْحَاقَّةِ باب: تفسیر سورۂ الحاقہ
حدیث نمبر: 3888
أخبرنا أبو بكر الشافعي، حدثنا إسحاق بن الحسن، حدثنا أبو حُذَيفة، حدثنا سفيان، عن منصور، عن مجاهد، عن أبي مَعمَر، عن عبد الله بن مسعود في قوله ﷿: ﴿سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا﴾ [الحاقة: 7]، قال: مُتتابِعاتٍ (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3846 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا﴾ [الحاقة: 7] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”(«حسوماً» سے مراد) مسلسل اور پے در پے (دن اور راتیں) ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) خبر صحيح، وهذ إسناد حسن من أجل أبي حذيفة - وهو موسى بن مسعود النَّهدي - وقد توبع. إسحاق بن الحسن: هو ابن ميمون أبو يعقوب الحَرْبي، وسفيان: هو الثوري، ومنصور: هو ابن معتمر، وأبو معمر: هو عبد الله بن سخبرة.
درجۂ حدیث: یہ خبر "صحیح" ہے اور اس کی سند ابو حذیفہ (موسیٰ بن مسعود نہدی) کی وجہ سے "حسن" ہے، اور ان کی متابعت موجود ہے۔ اسحاق بن حسن سے مراد "ابن میمون ابو یعقوب حربی"، سفیان سے مراد "الثوری"، منصور سے مراد "ابن معتمر" اور ابو معمر سے مراد "عبد اللہ بن سخبرہ" ہیں۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 29/ 51 من طريق عبد الرحمن بن مهدي، والطبراني في "الكبير" (9061) من طريق محمد بن يوسف الفريابي، كلاهما عن سفيان الثوري، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے اپنی تفسیر (29/51) میں عبد الرحمن بن مہدی کے طریق سے، اور طبرانی نے "الکبیر" (9061) میں محمد بن یوسف فریابی کے طریق سے، دونوں نے سفیان ثوری سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه عبد الرزاق في "تفسيره" 2/ 312، والطبري 29/ 50 و 51 من طرق عن منصور، به.
حوالہ / مصدر: اسے عبد الرزاق نے تفسیر (2/312) اور طبری (29/50، 51) نے منصور کے مختلف طرق سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3888 سے ماخوذ ہے۔