حدیث نمبر: 3695
أخبرنا أبو زكريا العنبري، حَدَّثَنَا محمد بن عبد السلام، حَدَّثَنَا إسحاق، أخبرنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حَدَّثَنَا همَّام، عن قتادة، حَدَّثَنَا عِكْرمة، عن ابن عبَّاس قال: كان بين آدمَ ونوح عَشَرَةُ قُرون، كلُّهم على شريعة من الحقِّ، فلما اختَلَفوا بَعَثَ الله النبيِّين والمرسَلين وأَنزل كتابه، فكانوا أُمَّةً واحدةً (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3654 - على شرط البخاري
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سیدنا آدم اور سیدنا نوح علیہما السلام کے درمیان دس نسلوں کا فاصلہ تھا اور وہ سب حق کی شریعت پر تھے، پھر جب ان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے نبیوں اور رسولوں کو بھیجا اور اپنی کتاب نازل فرمائی، اس سے پہلے وہ ایک ہی امت تھے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3695
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،إسحاق: هو ابن راهويه، وهمام: هو ابن يحيى العَوْذي.» [ترقيم الرساله 3695] [ترقيم الشركة 3675] [ترقيم العلميه 3654]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. إسحاق: هو ابن راهويه، وهمام: هو ابن يحيى العَوْذي.
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ اسحاق سے مراد ابن راہویہ، اور ہمام سے مراد ابن یحییٰ عوذی ہیں۔
وسيأتي برقم (4053) من طريق أبي داود الطيالسي عن همام.
نوٹ / توضیح: یہ آگے (4053) پر ابو داود طیالسی عن ہمام کے طریق سے آئے گا۔
وسلف أوله مرفوعًا برقم (3076) من حديث أبي أمامة الباهلي. وإسناده صحيح.
نوٹ / توضیح: اس کا ابتدائی حصہ مرفوعاً (3076) پر ابو امامہ باہلی کی حدیث سے گزر چکا ہے، اور اس کی سند "صحیح" ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3695 سے ماخوذ ہے۔