حدیث نمبر: 3666
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر الخَوْلاني، حدثنا بِشْر بن بَكْر، عن الأوزاعي قال: حدثني رَبِيعة بن يزيد قال: حدثني عبد الله بن الدَّيلَمي قال: دخلتُ على عبد الله بن عمرو بن العاص في حائطٍ بالطائف يقال له: الوَهْط فسمعته يقول: سمعت رسول الله ﷺ يقول: "إنَّ سليمان بن داود ﵇ سألَ الله ثلاثًا فأعطاه اثنتينِ، وأنا أرجو أن يكونَ أعطاه الثالثةَ؛ سأله حُكْمًا يصادِفُ حُكمَه، فأعطاه إيَّاه، وسأله مُلكًا لا ينبغي لأحدٍ من بعده، فأعطاه إيّاه، وسأله أيُّما رجلٍ خرج من بيته لا يريدُ إلَّا الصلاةَ في هذا المسجد - يعني بيتَ المَقدِس - يخرجُ من خطيئته مِثلَ يومِ وَلَدَته أمُّه" قال رسول الله ﷺ: "ونحنُ نرجُو أن يكونَ الله قد أعطاهُ ذلك" (1). ﷽ 39 - ومن تفسير سورة الزُّمر
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3624 - عبد الله هو ابن فيروز ثقة
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ طائف کے ایک باغ میں جسے ”الوہط“ کہا جاتا ہے، بیان کر رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”سیدنا سلیمان بن داؤد علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے تین چیزوں کا سوال کیا، اللہ نے انہیں دو چیزیں عطا کر دیں اور میں امید کرتا ہوں کہ اللہ نے انہیں تیسری چیز بھی عطا فرما دی ہو گی؛ انہوں نے اللہ سے ایسا حکم (فیصلہ کرنے کی صلاحیت) مانگا جو اللہ کے حکم کے مطابق ہو، اللہ نے انہیں وہ عطا کر دیا، انہوں نے اللہ سے ایسی بادشاہت مانگی جو ان کے بعد کسی کے لائق نہ ہو، اللہ نے انہیں وہ بھی عطا کر دی، اور انہوں نے یہ سوال کیا کہ جو بھی شخص اپنے گھر سے صرف اس مسجد - یعنی بیت المقدس - میں نماز پڑھنے کے ارادہ سے نکلے، وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو کر نکلے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اور ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ (تیسری چیز) بھی عطا فرما دی ہو گی۔“

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3666
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح،وقد سلف برقم (83).» [ترقيم الرساله 3666] [ترقيم الشركة 3645] [ترقيم العلميه 3624]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وقد سلف برقم (83).
درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے، اور یہ (83) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3666 سے ماخوذ ہے۔