حدیث نمبر: 3556
أخبرني أبو العبَّاس السَّيّاري، أخبرنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرنا مَعمَر قال: سمعتُ عمرَو بن دِينار يحدِّث عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ﴾ [النور: 61]، قال: هو المسجدُ إذا دخلتَه فقل: السلامُ علينا وعلى عبادِ الله الصالحين (2). صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3514 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ﴾ [سورة النور: 61] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد مسجد ہے، جب تم اس میں داخل ہو تو کہو: «السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ» ”ہم پر سلام ہو اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3556
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3556] [ترقيم الشركة 3535] [ترقيم العلميه 3514]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه البيهقي في "شعب الإيمان" (8450) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "شعب الایمان" (8450) میں ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وأخرجه الطبري 8/ 174 من طريق عبد الرحمن بن مهدي، عن عبد الله بن المبارك، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبری (8/ 174) نے عبد الرحمن بن مہدی کے طریق سے، انہوں نے عبد اللہ بن مبارک سے تخریج کیا ہے۔
وأخرجه عبد الرزاق في "تفسيره" 2/ 66، ومن طريقه ابن أبي حاتم 8/ 2650 عن معمر، به.
حوالہ / مصدر: اسے عبد الرزاق نے اپنی "تفسیر" (2/ 66) میں، اور ان کے طریق سے ابن ابی حاتم (8/ 2650) نے معمر سے تخریج کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3556 سے ماخوذ ہے۔