حدیث نمبر: 3492
أخبرنا أبو بكر أحمد بن إسحاق، أخبرنا محمد بن غالب، حدثنا الحسن بن بِشْر، حدثنا الحَكَم بن عبد الملك، عن قَتَادة، عن الحسن، عن عِمران بن حُصَين قال: كان رسول الله ﷺ يقرأ: ﴿وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَا هُمْ بِسُكَارَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ﴾ [الحج: 2] (2).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ آیت تلاوت فرمایا کرتے تھے: ﴿وَتَرَى النَّاسَ سُكَارَى وَمَا هُمْ بِسُكَارَى وَلَكِنَّ عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ﴾ [سورة الحج: 2] ”اور تم لوگوں کو مدہوش دیکھو گے حالانکہ وہ نشے میں نہ ہوں گے، لیکن اللہ کا عذاب بہت سخت ہوگا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3492
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف الحكم بن عبد الملك
تخریج حدیث «إسناده ضعيف لضعف الحكم بن عبد الملك، وقد سلف برقم (2953).» [ترقيم الرساله 3492] [ترقيم الشركة 3471]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده ضعيف لضعف الحكم بن عبد الملك، وقد سلف برقم (2953).
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند حکم بن عبد الملک کے ضعف کی وجہ سے "ضعیف" ہے۔ یہ (2953) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3492 سے ماخوذ ہے۔