حدیث نمبر: 3433
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، أخبرنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا سعيد بن هُبَيرة، حدثنا عبد الله بن المبارَك، أخبرنا صفوان بن عمرو، عن عبد الله (2) بن بُسْر، عن أبي أُمامةَ، عن النبي ﷺ في قوله ﷿: ﴿وَيُسْقَى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ (16) يَتَجَرَّعُهُ﴾ [إبراهيم: 16، 17]، قال: "يُقرَّب إليه فيَتكرَّهُه، فإذا أُدنِيَ منه شَوَى وجهَه ووَقَعَ فَرْوةُ رأسه، فإذا شربه قَطَّعَ أمعاءَه حتى يَخرُجَ من دُبُرِه" يقول الله ﷿: ﴿وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ﴾ [محمد: 15]، ويقول الله ﷿: ﴿وَإِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ﴾ [الكهف: 29] (3).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَيُسْقَى مِنْ مَاءٍ صَدِيدٍ يَتَجَرَّعُهُ﴾ ”اور اسے پیپ کا پانی پلایا جائے گا جسے وہ گھونٹ گھونٹ پینے کی کوشش کرے گا۔“ [سورة إبراهيم: 16-17] کے متعلق فرمایا: ”وہ (پانی) اس کے قریب لایا جائے گا تو وہ اس سے کراہت کرے گا، پھر جب وہ اس کے مزید قریب کیا جائے گا تو اس کا چہرہ بھون دے گا اور اس کے سر کی کھال گر جائے گی، پھر جب وہ اسے پیے گا تو اس کی انتڑیاں کاٹ دے گا یہاں تک کہ وہ اس کی دبر سے نکل جائیں گی۔“ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَسُقُوا مَاءً حَمِيمًا فَقَطَّعَ أَمْعَاءَهُمْ﴾ ”اور انہیں کھولتا ہوا پانی پلایا جائے گا جو ان کی انتڑیوں کو کاٹ دے گا۔“ [سورة محمد: 15] اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَإِنْ يَسْتَغِيثُوا يُغَاثُوا بِمَاءٍ كَالْمُهْلِ يَشْوِي الْوُجُوهَ بِئْسَ الشَّرَابُ﴾ ”اور اگر وہ فریاد کریں گے تو ان کی فریاد رسی ایسے پانی سے کی جائے گی جو پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا، جو چہروں کو بھون دے گا، کیا ہی برا مشروب ہے۔“ [سورة الكهف: 29]
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3433
تخریج حدیث [ترقيم الرساله 3433] [ترقيم الشركة 3413]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) في (ز): عبيد الله، مصغرًا، لكن ضُبِّب عليها، وقد سلف الكلام عليه عند الحديث رقم (3379).
فنی نکتہ / علّت: (2) نسخہ (ز) میں "عبید اللہ" (تصغیر کے ساتھ) ہے، لیکن اس پر "ضبہ" (علامتِ شک/غلطی) لگائی گئی ہے۔ اس پر بحث حدیث نمبر (3379) کے تحت گزر چکی ہے۔
(3) سعيد بن هبيرة ليس بالقوي كما قال أبو حاتم الرازي في "الجرح والتعديل" 4/ 71، ورماه ابن حبان في "المجروحين" 1/ 327 بالوضع، وهو لم ينفرد به فقد تابعه فيه عن ابن المبارك غيرُ واحد، ورجال الإسناد غيرُه ثقات، وقد سلف برقم (3379) من طريق عبدان المروزي عن ابن المبارك.
درجۂ حدیث: (3) سعید بن ہبیرہ "قوی" نہیں ہیں جیسا کہ ابو حاتم رازی نے "الجرح والتعدیل" (4/ 71) میں کہا ہے، اور ابن حبان نے "المجروحین" (1/ 327) میں ان پر حدیث گھڑنے (وضع) کا الزام لگایا ہے۔
فنی نکتہ / علّت: لیکن وہ اس روایت میں "منفرد" نہیں ہیں، کیونکہ ابن مبارک سے روایت کرنے میں کئی راویوں نے ان کی متابعت کی ہے۔ اور اس سند کے باقی تمام راوی "ثقہ" ہیں۔ یہ روایت نمبر (3379) پر عبدان المروزی کے طریق سے، ابن مبارک سے گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3433 سے ماخوذ ہے۔