حدیث نمبر: 3336
أخبرني أبو نصر أحمد بن سهل الفقيه ببُخارَى، حدثنا أبو عِصْمة سهل بن المتوكِّل، حدثنا عمرو بن مرزوق، حدثنا شُعبة، عن قَتادة، عن أنس، عن أُبي بن كعب: ﴿وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ﴾ [يونس:2]، قال: سَلَفَ صِدْقٍ عند ربِّهم (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3297 - صحيح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّهِمْ﴾ [سورة يونس: 2] ”اور ایمان والوں کو خوشخبری دے دیجیے کہ ان کے رب کے پاس ان کے لیے سچائی کا مقام ہے“ کے بارے میں فرمایا کہ اس سے مراد ان کا اپنے رب کے ہاں ”نیکیوں کا وہ ذخیرہ ہے جو وہ پہلے بھیج چکے ہیں“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3336
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 3336] [ترقيم الشركة 3316] [ترقيم العلميه 3297]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 11/ 82 عن بشر بن معاذ العقدي، عن يزيد بن زريع، عن سعيد ابن أبي عروبة، عن قتادة من قوله. وبشر بن معاذ صدوق، ومَن في سند المصنف أوثق منه.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے "تفسیر" (11/ 82) میں بشر بن معاذ عقدی سے، انہوں نے یزید بن زریع سے، انہوں نے سعید بن ابی عروبہ سے اور انہوں نے قتادہ سے ان کے قول کے طور پر روایت کیا ہے۔
درجۂ حدیث: بشر بن معاذ صدوق ہیں، لیکن جو راوی مصنف کی سند میں ہے وہ ان سے زیادہ ثقہ ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3336 سے ماخوذ ہے۔