حدیث نمبر: 3301
أخبرنا محمد بن علي بن مَخلَد القاضي ببغداد، حدثنا عبد الله بن أحمد بن إبراهيم الدَّورَقي، حدثنا يعقوب بن يوسف (4) السَّدُوسي، حدثنا شُعْبة، عن داود بن أبي هند، عن أبي نَضْرة، عن أبي سعيد الخُدْري في هذه الآية: ﴿وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ﴾ [الأنفال: 16] قال: نَزَلَت فينا يومَ بدر (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3262 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے اس آیت: ﴿وَمَنْ يُوَلِّهِمْ يَوْمَئِذٍ دُبُرَهُ﴾ ”اور جو شخص اس دن ان (کافروں) سے اپنی پیٹھ پھیرے گا“ [سورة الأنفال: 16] کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”یہ آیت ہمارے بارے میں غزوہ بدر کے دن نازل ہوئی تھی“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3301
درجۂ حدیث محدثین: خبر صحيح
تخریج حدیث «خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل شيخ المصنف. أبو نضرة: هو المنذر بن مالك بن قِطعة.» [ترقيم الرساله 3301] [ترقيم الشركة 3281] [ترقيم العلميه 3262]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(4) هكذا وقع في النسخ الخطية، وهو مقلوب، والصواب: يوسف بن يعقوب.
فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں اسی طرح واقع ہوا ہے، اور یہ الٹ (مقلوب) ہے۔ درست نام "یوسف بن یعقوب" ہے۔
(1) خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل شيخ المصنف. أبو نضرة: هو المنذر بن مالك بن قِطعة.
درجۂ حدیث: یہ خبر صحیح ہے اور مصنف کے شیخ کی وجہ سے اس کی سند قوی ہے۔
نوٹ / توضیح: (راوی) ابونضرہ: یہ منذر بن مالک بن قطعہ ہیں۔
وأخرجه النسائي (8600) و (11139) من طريق أبي زيد الهروي، عن شعبة، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے نسائی (8600، 11139) نے ابوزید الہروی کے طریق سے، شعبہ سے، اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أبو داود (2648)، والنسائي (11140) من طريق بشر بن المفضَّل، عن داود بن أبي هند، به.
حوالہ / مصدر: اور اسے ابوداود (2648) اور نسائی (11140) نے بشر بن مفضل کے طریق سے، داود بن ابی ہند سے، اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3301 سے ماخوذ ہے۔