حدیث نمبر: 3178
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، أخبرنا العبَّاس بن الوليد البَيرُوتي، حدثنا محمد بن شعيب بن شابُور، حدثنا عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، عن بُسْر بن عبيد الله، عن أبي إدريس الخَوْلاني، عن النَّوّاس بن سِمْعان الكِلَابي قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول: "الميزانُ بيد الرحمن، يرفعُ أقوامًا ويضعُ آخَرِين، وقلبُ ابنِ آدمَ بين إصبَعَينِ من أصابع الرحمن، إذا شاء أقامَه، وإذا شاء أزاغَه"، وكان رسول الله ﷺ يقول: "يا مُقلِّبَ القلوبَ ثَبِّتْ قلبي على دينِك" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3141 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا نواس بن سمعان کلابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ترازو اللہ رحمن کے ہاتھ میں ہے، وہ (جسے چاہتا ہے) بلند کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) پست کر دیتا ہے، اور آدم کے بیٹے کا دل رحمن کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے، وہ چاہے تو اسے (حق پر) قائم رکھے اور چاہے تو اسے (گمراہی کی طرف) ٹیڑھا کر دے“، اور رسول اللہ ﷺ اکثر یہ دعا فرمایا کرتے تھے: «يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَى دِينِكَ» ”اے دلوں کو پھیرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔“
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب التفسير / حدیث: 3178
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «إسناده صحيح، وقد سلف برقم (1947).» [ترقيم الرساله 3178] [ترقيم الشركة 3159] [ترقيم العلميه 3141]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. وقد سلف برقم (1947).
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
تفصیلِ روایت: اور یہ نمبر (1947) پر گزر چکا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3178 سے ماخوذ ہے۔