المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
تَفْسِيرُ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ باب: سورۂ آلِ عمران کی تفسیر
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا الحسن بن موسى الأشْيَب، حدثنا عمر بن راشد، عن يحيى بن أبي كَثير، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "إِنَّ ممَّا أَتَخَوَّفُ على أُمتي، أن يَكثُرَ فيهم المالُ حتى يتنافسوا فيه، فيَقتَتِلوا عليه، وإنَّ مما أتخوَّفُ على أُمتي، أن يُفتَحَ لهم القرآنُ حتى يقرأَه المؤمنُ والكافرُ والمنافقُ، فيُحِلُّ حلالَه المؤمنُ ﴿ابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ﴾ إلى آخر الآية [آل عمران: 7] (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3139 - صحيحسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں جن باتوں کا خوف ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان میں مال و دولت کی کثرت ہو جائے گی یہاں تک کہ وہ اس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کریں گے اور اس پر آپس میں لڑائی جھگڑا کریں گے، اور مجھے اپنی امت کے بارے میں یہ بھی ڈر ہے کہ ان پر قرآن (کے علوم) کھول دیے جائیں گے یہاں تک کہ اسے مومن، کافر اور منافق سب پڑھیں گے، پھر مومن تو اس کے حلال کو حلال مانے گا (اور منافق) ﴿ابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ﴾ ”اس کی (غلط) تاویل کی تلاش میں“ [سورة آل عمران: 7] آیت کے آخر تک (فتنہ پیدا کرے گا)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: اس کی سند سخت ضعیف ہے؛
فنی نکتہ / علّت: عمر بن راشد کے ضعف پر اتفاق ہے، اور انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے منکر حدیثیں (مناکیر) روایت کی ہیں جیسا کہ احمد وغیرہ نے کہا ہے۔
وأخرجه المستغفري في "فضائل القرآنط (259) من طريق أحمد بن منصور -وهو الرمادي- عن الحسن الأشيب، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے مستغفری نے "فضائل القرآن" (259) میں احمد بن منصور (جو کہ الرمادی ہیں) کے طریق سے، انہوں نے حسن الاشیب سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔