المستدرك على الصحيحين
كتاب التفسير— تفسیر کا بیان
شَرْحُ مَعْنَى ( الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ ) باب: بأساء اور ضرّاء کے معنی کی وضاحت
حدیث نمبر: 3116
أخبرني محمد بن إسحاق الصَّفّار العَدْل، حدثنا أبو نصر أحمد بن محمد بن نصر، حدثنا عمرو بن طلحة القنَّاد، حدثنا أسباط بن نصر، عن السُّدِّي، عن مُرَّة، عن عبد الله بن مسعود في قول الله ﵎: ﴿وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ﴾ [البقرة: 177]، قال عبد الله: البأساءُ: الفقر، والضرَّاءُ: السُّقْم، وحينَ البأسِ قال: حين القتل (2).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3079 - سكت عنه الذهبي في التلخيصحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ﴾ [سورة البقرة: 177] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے کہا: «البأساء» سے مراد فقر و تنگدستی ہے، «الضراء» سے مراد بیماری و تکلیف ہے اور «حين البأس» سے مراد لڑائی اور قتال کا وقت ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن.
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔
وأخرجه مقطَّعًا الطبري في "تفسيره" 2/ 18 و 99 و 101، وابن أبي حاتم كذلك 1/ 291 و 292 من طريق السُّدي، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے اپنی "تفسیر" 2/ 18، 99 اور 101 میں، اور ابن ابی حاتم نے اسی طرح 1/ 291 اور 292 میں سدی کے طریق سے ٹکڑوں میں (مقطعاً) تخریج کیا ہے۔
درجۂ حدیث: اس کی سند حسن ہے۔
وأخرجه مقطَّعًا الطبري في "تفسيره" 2/ 18 و 99 و 101، وابن أبي حاتم كذلك 1/ 291 و 292 من طريق السُّدي، به.
حوالہ / مصدر: اسے طبری نے اپنی "تفسیر" 2/ 18، 99 اور 101 میں، اور ابن ابی حاتم نے اسی طرح 1/ 291 اور 292 میں سدی کے طریق سے ٹکڑوں میں (مقطعاً) تخریج کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 3116 سے ماخوذ ہے۔