المستدرك على الصحيحين
كتاب العلم— علم کا بیان
مَذَمَّةُ تَعَلُّمِ عِلْمِ الدِّينِ لِغَرَضِ الدُّنْيَا باب: جو شخص دین کا علم دنیا کے فائدے کے لیے سیکھے اس کی مذمت۔
حدیث نمبر: 292
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد السُّرِّيّ. وحدثنا أبو عبد الله محمد بن علي الجوهري ببغداد، حدثنا إبراهيم بن الهيثم البَلَدي. وأخبرنا أبو العباس السَّيّاري والحسن بن حَليم بمرو، قالا: حدثنا أبو الموجِّه؛ قالوا: حدثنا سعيد بن منصور المكي، حدثنا فُلَيح، عن أبي طُوَالةَ، عن سعيد بن يَسَار، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "مَن تعلَّمَ علمًا يُبتغَى به وجهُ الله، لا يتعلَّمُه إلّا ليصيبَ به عَرَضًا من الدنيا، لم يَجِدْ عَرْفَ الجنة". قال فُليح: وعَرْفُها: ريحُها (1). وقد رُوِيَ هذا الحديث بإسنادين صحيحين عن جابر بن عبد الله وكعب بن مالك. أما حديث جابر:
حافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے وہ علم سیکھا جو اللہ کی رضا کے لیے (سیکھنا) چاہیے، مگر اس نے اسے محض دنیاوی فائدہ حاصل کرنے کے لیے سیکھا، تو وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا۔“ فلیح نے (وضاحت کرتے ہوئے) کہا کہ «عرف» سے مراد اس کی خوشبو ہے۔
یہ حدیث اپنے دونوں اسناد کے لحاظ سے صحیح ہے اور اسے جابر بن عبداللہ اور کعب بن مالک رضی اللہ عنہما سے بھی دو صحیح سندوں کے ساتھ روایت کیا گیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده ضعيف كسابقه. أبو طوالة: هو عبد الله بن عبد الرحمن بن معمر الأنصاري.
درجۂ حدیث: پچھلی روایت کی طرح یہ بھی ضعیف ہے۔
ناموں کی تحقیق: ابوطوالہ سے مراد عبداللہ بن عبدالرحمن بن معمر الانصاری ہیں۔
وأخرجه أبو الحسن بن القطان في زياداته على "سنن ابن ماجه" بإثر (252) عن أبي حاتم الرازي، عن سعيد بن منصور، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابو الحسن بن القطان نے "سنن ابن ماجہ" کی زیادات میں ابوحاتم رازی کے واسطے سے سعید بن منصور سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 292 سے ماخوذ ہے۔