المستدرك على الصحيحين
كتاب المكاتب— مکاتب کا بیان
يُؤَدِّي الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا عُتِقَ مِنْهُ بِحِسَابِ الْحُرِّ ، وَمَا رَقَّ فَبِحِسَابِ الْعَبْدِ باب: مکاتب جتنا آزاد ہو چکا ہو اس کے حساب سے آزاد کی طرح ادا کرے گا اور جتنا غلام باقی ہو اس کے حساب سے غلام کی طرح
حدیث نمبر: 2901
أخبرنا أبو النضر محمد بن محمد بن يوسف الفقيه، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي وعلي بن عبد العزيز، قالا: حدثنا مُسلِم بن إبراهيم، حدثنا أبان بن يزيد، حدثنا يحيى بن أبي كَثير، عن عِكرمة، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله ﷺ: "يُودَى المكاتَبُ بقَدْر ما عَتَقَ منه بحِسابِ الحُرِّ، وما رَقَّ فبِحسابِ العَبدِ" (1).
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مکاتب (غلام) کی دیت اس کی آزادی کی شرح کے مطابق آزاد (انسان) کے حساب سے ادا کی جائے گی، اور جتنی غلامی باقی ہے اس کا حساب غلام کے مطابق ہوگا۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) رجاله ثقات كسابقه.
درجۂ اسناد: اس کے تمام راوی ثقہ ہیں، جیسا کہ پچھلی سند میں گزرے۔
وأخرجه أحمد 4/ (2660) عن عفان بن مسلم، عن أبان بن يزيد، بهذا الإسناد.
حوالہ / تخریج: اسے امام احمد نے (4/ 2660) پر عفان بن مسلم عن ابان بن یزید کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه بنحوه أحمد 5/ (3489)، والترمذي (1259) من طريق يزيد بن هارون، عن حماد بن سلمة، عن أيوب، عن عكرمة، عن ابن عباس.
حوالہ / تخریج: اسے امام احمد (5/ 3489) اور ترمذی (1259) نے اسی طرح یزید بن ہارون عن حماد بن سلمہ عن ایوب عن عکرمہ عن ابن عباس کے طریق سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2901 سے ماخوذ ہے۔