حدیث نمبر: 2739
أخبرنا أبو العباس القاسم بن القاسم السَّيَّاري بمَرْو، حدثنا محمد بن موسى بن حاتم الباشاني، حدثنا علي بن الحسن بن شقيق، حدثنا الحسين بن واقِد، عن عبد الله بن بُريدة، عن أبيه قال: خطب أبو بكر وعمرُ فاطمةَ، فقال رسول الله ﷺ: "إنَّها صغيرة"، فخطبها عليٌّ فزَوَّجَها (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2705 - على شرط البخاري ومسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے نکاح کا پیغام دیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ابھی چھوٹی ہے“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پیغام دیا تو آپ ﷺ نے ان سے نکاح کر دیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب النكاح / حدیث: 2739
درجۂ حدیث محدثین: حديث قوي
تخریج حدیث «حديث قوي، وهذا إسناد حسن، محمد بن موسى بن حاتم حسن الحديث كما بيناه عند الحديث (127)، وقد توبع، وأخرجه النسائي (5310)، وابن حبان (6948) من طريق الحسين بن حُريث، عن الفضل بن موسى، عن الحسين بن واقد، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 2739] [ترقيم الشركة 2720] [ترقيم العلميه 2705]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) حديث قوي، وهذا إسناد حسن، محمد بن موسى بن حاتم حسن الحديث كما بيناه عند الحديث (127)، وقد توبع.

وأخرجه النسائي (5310)، وابن حبان (6948) من طريق الحسين بن حُريث، عن الفضل بن موسى، عن الحسين بن واقد، بهذا الإسناد.

درجۂ حدیث: یہ حدیث "قوی" ہے اور اس کی سند "حسن" ہے۔ راوی محمد بن موسی بن حاتم حسن الحدیث ہیں (جیسا کہ ہم نے حدیث نمبر 127 کے تحت واضح کیا ہے)، اور ان کی متابعت بھی موجود ہے۔
حوالہ / مصدر: اسے امام نسائی (5310) اور ابن حبان (6948) نے الحسین بن حریث عن الفضل بن موسی عن الحسین بن واقد کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2739 سے ماخوذ ہے۔