حدیث نمبر: 2726
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا أَسَد بن موسى، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن محمد بن عمرو، عن أبي سَلَمة، عن أبي هريرة، أنَّ رسول الله ﷺ قال: يا بني بَيَاضةَ، أَنكِحُوا أبا هندٍ وانكِحُوا إليه". قال: وكان حجّامًا (1).
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2693 - على شرط مسلم
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اے بنو بياضہ! ابوہند کا (اپنی کسی خاتون سے) نکاح کر دو اور ان سے (اپنی شادی کے لیے) رشتہ لو۔“ راوی کہتے ہیں کہ وہ (ابوہند) پچھنے لگانے والے (حجام) تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب النكاح / حدیث: 2726
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن،من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة الليثي.» [ترقيم الرساله 2726] [ترقيم الشركة 2708] [ترقيم العلميه 2693]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن من أجل محمد بن عمرو: وهو ابن علقمة الليثي.
درجۂ حدیث: اس کی سند محمد بن عمرو (ابن علقمہ لیثی) کی وجہ سے "حسن" ہے۔
وأخرجه ابن حبان (4067) عن ابن خزيمة، عن الربيع بن سليمان، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام ابن حبان (4067) نے امام ابن خزیمہ کے واسطے سے، انہوں نے ربیع بن سلیمان سے اسی اسناد کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أبو داود (2102) عن عبد الواحد بن غياث، وابن حبان (6078) من طريق عبد الأعلى بن حماد، كلاهما عن حماد بن سلمة، به.
حوالہ / مصدر: اسے امام ابوداؤد (2102) نے عبد الواحد بن غیاث سے اور ابن حبان (6078) نے عبد الاعلی بن حماد کے طریق سے روایت کیا ہے، یہ دونوں حماد بن سلمہ سے مذکورہ سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2726 سے ماخوذ ہے۔