المستدرك على الصحيحين
كتاب : الجهاد— جہاد کا بیان
مَقَامُ الشُّهَدَاءِ باب: شہداء کے مقام و مرتبے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2434
أخبرني عبد الله بن الحُسين القاضي، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن إسحاق، حدثني الحارث بن فُضَيل الأنصاري، عن محمود بن لَبِيد الأنصاري، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ: "الشهداءُ على بارِقٍ - نهرٍ بباب الجنة - في قُبَّةٍ خَضراءَ، يَخرُج عليهم رِزقُهم بُكرةً وعَشيًّا" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2403 - على شرط مسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”شہداء (نہر) بارق پر — جو کہ جنت کے دروازے پر ایک نہر ہے — ایک سبز گنبد میں ہوں گے، ان کا رزق صبح و شام ان کے پاس لایا جائے گا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق: وهو ابن يسار المطَّلبي.
درجۂ حدیث: محمد بن اسحاق (ابن یسار المطلبی) کی وجہ سے یہ سند حسن ہے۔
وأخرجه أحمد 4/ (2390)، وابن حبان (4658) من طريق إبراهيم بن سعد، عن محمد بن إسحاق، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: امام احمد (2390) اور ابن حبان (4658) نے اسے ابراہیم بن سعد عن محمد بن اسحاق کی سند سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2434 سے ماخوذ ہے۔