المستدرك على الصحيحين
كتاب : البيوع— خریدوفروخت کا بیان
ذِكْرُ تَأْمِينِ النَّاسِ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ إِلَّا أَرْبَعَةُ نَفَرٍ باب: فتحِ مکہ کے دن لوگوں کو امان دینے کا ذکر، سوائے چار آدمیوں کے۔
حدیث نمبر: 2360
ما حدثنا أبو أحمد محمد بن محمد بن إسحاق العَدْل الصفّار، حدثنا أحمد بن محمد بن نَصْر، حدثنا عمرو بن طلحة القَنّاد، حدثنا أسباطُ بن نَصْر، عن السُّدِّي، عن مُصعب بن سَعْد، عن أبيه، قال: لما كان يومُ فتحِ مكةَ أَمَّنَ رسولُ اللهِ ﷺ الناسَ إِلَّا أربعةَ نَفَرٍ وامرأتين، وقال: "اقتُلُوهم وإن وجدتموهم مُتعلِّقين بأستارِ الكعبة"؛ عِكْرمةُ بن أبي جهل، وعبدُ الله بن خَطَلٍ، ومِقْيَسُ بن صُبَابة، وعبد الله بن سَعْد بن أبي سَرْحٍ (1).
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2329 - صحيححافظ طلحہ بابر
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن رسول اللہ ﷺ نے چار مردوں اور دو عورتوں کے علاوہ سب لوگوں کو امان دے دی اور (ان کے بارے میں) فرمایا: ”انہیں قتل کر دو اگرچہ تم انہیں کعبہ کے پردوں سے لٹکا ہوا ہی کیوں نہ پاؤ“، (وہ چار یہ تھے:) عکرمہ بن ابی جہل، عبداللہ بن خطل، مقیس بن صبابہ اور عبداللہ بن سعد بن ابی سرح۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن، السُّدِّي - وهو إسماعيل بن عبد الرحمن - وأسباط بن نصر صدوقان.
درجۂ حدیث: اس کی سند "حسن" ہے؛ سدی (اسماعیل بن عبدالرحمن) اور اسباط بن نصر دونوں "صدوق" (سچے) راوی ہیں۔
وأخرجه أبو داود (2683)، والنسائي (3516) من طريق أحمد بن المفضّل، عن أسباط بن نصر، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام ابوداؤد (2683) اور امام نسائی (3516) نے احمد بن مفضل کے طریق سے اسباط بن نصر سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2360 سے ماخوذ ہے۔