المستدرك على الصحيحين
كتاب : البيوع— خریدوفروخت کا بیان
الْبِرُّ حُسْنُ الْخُلُقِ ، وَالْإِثْمُ مَا حَاكَ فِي صَدْرِكَ باب: نیکی اچھا اخلاق ہے اور گناہ وہ ہے جو دل میں کھٹکے۔
حدیث نمبر: 2204
حدثنا محمد بن صالح، حدثنا أبو سعيد محمد بن شاذان، حدثنا إسحاق بن إبراهيم ومحمد بن رافع ومحمد بن يحيى، قالوا: حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن ابن أبي ذئب، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله ﷺ: "ما أدري أتُبَّعٌ لعينًا كان أم لا، وما أدري ذو القَرْنين أنَبيًّا كان أم لا، وما أدري الحدودُ كفاراتٌ لأهلِها أم لا؟ " (2).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2174 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ تبع (شاہِ یمن) ملعون تھا یا نہیں، اور میں نہیں جانتا کہ ذوالقرنین نبی تھے یا نہیں، اور میں نہیں جانتا کہ (شرعی) حدود ان پانے والوں کے لیے کفارہ ہیں یا نہیں۔“
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده صحيح إن شاء الله كما قدّمنا بيانه برقم (104).
حکم / درجۂ حدیث: ان شاء اللہ اس کی سند
صحیح ہے جیسا کہ نمبر (104) پر بیان ہوا۔
حکم / درجۂ حدیث: ان شاء اللہ اس کی سند
صحیح ہے جیسا کہ نمبر (104) پر بیان ہوا۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2204 سے ماخوذ ہے۔