حدیث نمبر: 219
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي بمرو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن ابن عباس قال: قد رأى محمد ﷺ ربَّه (2).
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بے شک محمد ﷺ نے اپنے رب کو دیکھا۔
یہ اس کا تیسرا صحیح سند والا شاہد ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإيمان / حدیث: 219
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن» [ترقيم الرساله 219] [ترقيم الشركة 218]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(2) إسناده حسن.
درجۂ حدیث: (2) اس کی سند حسن ہے۔
وأخرجه ابن حبان (57) من طريق أحمد بن سنان القطان، عن يزيد بن هارون، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابن حبان (57) نے احمد بن سنان قطان کے طریق سے، انہوں نے یزید بن ہارون سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه الترمذي (3280) من طريق يحيى بن سعيد الأُموي، عن محمد بن عمرو، به.
حوالہ / مصدر: اسے ترمذی (3280) نے یحییٰ بن سعید اموی کے طریق سے، انہوں نے محمد بن عمرو سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 219 سے ماخوذ ہے۔