المستدرك على الصحيحين
كتاب : البيوع— خریدوفروخت کا بیان
لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ إِنْ بَاعَ مِنْ أَخِيهِ بَيْعًا فِيهِ عَيْبٌ أَنْ لَا يُبَيِّنَهُ لَهُ باب: کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی کو عیب دار چیز بیچے اور عیب بیان نہ کرے۔
حدیث نمبر: 2181
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن سِنان القزّاز، حدثنا وهب بن جَرير، حدثنا أبي، قال: سمعت يحيى بن أيوب يحدِّث عن يزيد بن أبي حبيب، عن عبد الرحمن بن شُمَاسة، عن عُقْبة بن عامر الجُهَني، قال: سمعتُ رسول الله ﷺ يقول: "المسلمُ أخو المسلمِ، ولا يَحِلُّ لمسلمٍ إن باع من أخيه بيعًا فيه عَيبٌ أن لا يُبيِّنَه له" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2152 - على شرط البخاري ومسلمحافظ طلحہ بابر
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، اور کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی بھائی کے ہاتھ ایسی کوئی چیز فروخت کرے جس میں کوئی عیب ہو مگر یہ کہ وہ اسے اس (خریدار) کے سامنے بالکل واضح کر دے۔“
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده حسن كما قال الحافظ ابن حجر في "الفتح" 7/ 50، يحيى بن أيوب - وهو الغافقي - صدوق حسن الحديث، ومحمد بن سنان القزاز حسن الحديث في المتابعات والشواهد، وقد توبع.
حکم / درجۂ حدیث: حافظ ابن حجر کے مطابق یہ سند
حسن ہے۔ یحییٰ بن ایوب صدوق ہیں اور محمد بن سنان القزاز متابعات میں حسن الحدیث ہیں۔
جرير: هو ابن حازم.
راوی کی شناخت: یہاں جریر سے مراد "جریر بن حازم" ہیں۔
وأخرجه ابن ماجه (2246) عن محمد بن بشار، عن وهب بن جرير، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: امام ابن ماجہ نے اسے محمد بن بشار کی سند سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 28/ (17451) من طريق عبد الله بن لهيعة، عن يزيد بن أبي حبيب، به.
حوالہ / مصدر: امام احمد نے اسے ابن لہیعہ کے طریق سے یزید بن ابی حبیب کے واسطے سے نقل کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 2181 سے ماخوذ ہے۔