المستدرك على الصحيحين
كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر— دعا ، تکبیر وتہلیل اور تسبیح وذکر کا بیان
دُعَاءُ وَقْتِ الِاسْتِيقَاظِ مِنَ اللَّيْلِ باب: رات کو جاگنے کے وقت کی دعا۔
أخبرنا عبد الله بن جعفر بن دَرسْتَوَيهِ، حدثنا يعقوب بن سفيان، حدثنا أبو عبد الرحمن المقرئ، حدثنا سعيد بن أبي أيوب، عن عبد الله بن الوليد، عن سعيد ابن المسيّب، عن عائشة: أنَّ رسول الله ﷺ كان إذا استيقظَ من الليل قال: "لا إله إلَّا أنتَ سبحانَك، اللهمَّ إني أستغفِرُك لِذنْبي، وأسألُك برحمتِك، اللهمَّ زِدْني علمًا، ولا تُزِغْ قلبي بعد إذ هدَيتَني، وهَبْ لي من لَدُنكَ رحمةً، إنك أنت الوهّابُ" (1).
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات کو بیدار ہوتے تو یہ دعا فرماتے: «لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ، اللهُمَّ إِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ لِذَنْبِي، وَأَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ، اللهُمَّ زِدْنِي عِلْمًا، وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي، وَهَبْ لي مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً، إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ» ”تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، اے اللہ! میں اپنے گناہوں کی بخشش مانگتا ہوں اور تیری رحمت کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما، اور ﴿رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ﴾ ”اے ہمارے رب! ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دینا اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرما، بیشک تو ہی بہت عطا کرنے والا ہے“۔“ [سورة آل عمران: 8]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
درجۂ حدیث: سند عبد اللہ بن ولید کے ضعف کی وجہ سے "ضعیف" ہے۔ ابن حجر نے انہیں "لین" کہا ہے مگر حدیث کو حسن قرار دیا (جو تساہل ہے)
وأخرجه أبو داود (5061)، والنسائي (10635) من طريقين عن أبي عبد الرحمن عبد الله بن يزيد المقرئ، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے ابوداود اور نسائی نے عبد اللہ بن یزید المقرئ کی سند سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه النسائي (10635)، وابن حبان (5531) من طريق عبد الله بن وهب، عن سعيد بن أبي أيوب، به.
حوالہ / مصدر: اسے نسائی اور ابن حبان نے عبد اللہ بن وہب عن سعید بن ابی ایوب کی سند سے روایت کیا ہے۔