المستدرك على الصحيحين
كتاب الصوم— روزوں کا بیان
الطَّاعِمُ الشَّاكِي مِثْلُ الصَّائِمِ الصَّابِرِ باب: شکر گزار کھانے والا صبر کرنے والے روزہ دار کی مانند ہے۔
حدیث نمبر: 1552
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر الخَوْلاني، قال: قُرِئ على عبد الله بن وهب: أخبَرَكَ عمرو بن الحارث، عن بُكَير بن عبد الله [ابن] الأشَجِّ، عن يزيد بن أبي عُبيد، عن سَلَمةَ بن الأكوع قال: كنّا في رمضانَ في عهدِ رسولِ الله ﷺ مَن شاءَ صامَ، ومَن شاء أفطَرَ وافتَدى بطعامِ مسكين، حتى أُنزلت الآية: ﴿فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ﴾ الآية [البقرة: 185] (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
حافظ طلحہ بابر
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں ہم رمضان کے مہینے میں (اس حال میں) تھے کہ جو چاہتا وہ روزہ رکھتا اور جو چاہتا وہ روزہ نہ رکھتا اور ایک مسکین کو کھانا کھلا کر فدیہ ادا کر دیتا، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ﴿فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ﴾ ”پس تم میں سے جو کوئی اس مہینے کو پائے وہ اس کے روزے رکھے۔“ [سورة البقرة: 185]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده صحيح. عمرو بن الحارث: هو ابن يعقوب الأنصاري، ويزيد بن أبي عبيد: هو مولى سلمة بن الأكوع.
درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
راوی پر جرح: عمرو بن الحارث سے مراد ابن یعقوب الانصاری ہیں اور یزید بن ابی عبید، حضرت سلمہ بن اکوع ؓ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔
وأخرجه مسلم (1145)، وابن حبان (3624) من طريقين عن عبد الله بن وهب، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے امام مسلم (1145) اور ابن حبان (3624) نے عبداللہ بن وہب کے دو طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه البخاري (4507)، ومسلم (1145)، وأبو داود (2315)، والترمذي (798)، والنسائي (2637) و (10950)، وابن حبان (3478) من طريق بكر بن مضر، عن عمرو بن الحارث، به.
حوالہ / مصدر: اسے بخاری (4507)، مسلم (1145)، ابو داود (2315)، ترمذی (798)، نسائی (2637، 10950) اور ابن حبان (3478) نے بکر بن مضر عن عمرو بن الحارث کے طریق سے روایت کیا ہے۔

درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1552 سے ماخوذ ہے۔