حدیث نمبر: 1218
أخبرنا مُكرَم بن أحمد القاضي ببغداد، حدثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل، حدثنا أيوب بن سليمان بن بلال، حدثني أبو بكر بن أبي أُويس، عن سليمان بن بلال، عن عمر بن محمد بن زيد بن عبد الله بن عمر، عن سالم بن عبد الله، عن عبد الله بن عمر قال: قال رسول الله ﷺ: "إذا صلَّى أحدُكم فلا يَدرِي كم صلَّى ثلاثًا أم أربعًا، فليركَعْ ركعةً يُحسِن سُجودَها ورُكوعَها، ثم يسجدُ سجدتين" (1).
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
حافظ طلحہ بابر

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے یہ معلوم نہ رہے کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں، تین یا چار؟ تو اسے چاہیے کہ وہ ایک رکعت (مزید) پڑھے اور اس کے رکوع و سجود اچھی طرح ادا کرے، پھر دو سجدے (سہو کے) کرے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب السهو / حدیث: 1218
درجۂ حدیث محدثین: صحيح لغيره
تخریج حدیث «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل أبي بكر بن أبي أويس: وهو إسماعيل» [ترقيم الرساله 1218] [ترقيم الشركة 1207]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل أبي بكر بن أبي أويس: وهو إسماعيل.
درجۂ حدیث: (1) "صحیح لغیرہ" ہے اور اسماعیل بن ابی اویس کی وجہ سے سند "حسن" ہے۔
وهو مكرر (973) غير أنَّ شيخ الحاكم هناك هو أحمد بن عثمان البزاز.
تکرار: یہ نمبر (973) کی تکرار ہے مگر یہاں حاکم کے شیخ احمد بن عثمان البزاز ہیں۔
وأخرجه البيهقي 2/ 333 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
حوالہ / مصدر: اسے بیہقی (333/2) نے امام حاکم کی سند سے اسی واسطے کے ساتھ روایت کیا ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1218 سے ماخوذ ہے۔