حدیث نمبر: 1025
أخبرنا الحسين بن الحسن بن أيوب، حدثنا أبو يحيى بن أبي مَسَرّة، حدثنا ابن أبي مريم، أخبرنا نافع بن يزيد، حدثنا يحيى بن أبي سليمان، عن زيدٍ أبي عَتَّاب وسعيد بن أبي سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: "إذا جئتُم إلى الصلاة ونحن سجودٌ فاسجُدُوا ولا تَعدُّوها شيئًا، ومَن أدرَكَ الركعةَ فقد أدركَ الصلاة" (1).
هذا حديث صحيح، قد احتَجَّ الشيخان برُواتِه عن آخرهم غير يحيى بن أبي سليمان، وهو شيخٌ من أهل المدينة سَكَنَ مصرَ ولم يُذكَر بجرح.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1012 - صحيح ويحيى لم يذكر بجرح
حافظ طلحہ بابر

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے آؤ اور ہم سجدے میں ہوں تو تم بھی سجدہ کرو لیکن اسے (رکعت کے طور پر) شمار نہ کرو، اور جس نے (رکوع کے ساتھ) رکعت پا لی اس نے نماز پا لی۔“
یہ حدیث صحیح ہے، شیخین نے یحییٰ بن ابی سلیمان کے علاوہ اس کے تمام راویوں سے احتجاج کیا ہے، اور وہ اہل مدینہ کے ایک بزرگ ہیں جو مصر میں مقیم ہوئے اور ان پر کسی قسم کی جرح منقول نہیں ہے۔

حوالہ حدیث المستدرك على الصحيحين / كتاب الإمامة وصلاة الجماعة / حدیث: 1025
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده فيه ضعف من أجل يحيى بن أبي سليمان، وقد سلف تخريجه والكلام عليه برقم (878)» [ترقيم الرساله 1025] [ترقيم الشركة 1017] [ترقيم العلميه 1012]

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عادل مرشد و رفقاء
(1) إسناده فيه ضعف من أجل يحيى بن أبي سليمان، وقد سلف تخريجه والكلام عليه برقم (878).
درجۂ حدیث: (1) یحییٰ بن ابی سلیمان کی وجہ سے اس سند میں ضعف ہے، اس کی تحقیق نمبر (878) پر گزر چکی ہے۔
درج بالا اقتباس المستدرک علی الصحیحین (تخریج و تحقیق: الشیخ عادل مرشد و رفقاء)، حدیث/صفحہ نمبر: 1025 سے ماخوذ ہے۔